Home بین الاقوامی خبریں قوام متحدہ کا لیبیا میں نئی عبوری حکومت کا اعلان

قوام متحدہ کا لیبیا میں نئی عبوری حکومت کا اعلان

by قندیل

جنیوا:لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام ایلچی اسیٹیفانی ولیمز نے نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ محمد یونس المنفی تین رکنی صدارتی کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ عبدالحمید دبیبہ لیبیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ عبوری حکومت کا مقصد رواں سال کے آخر میں قومی انتخابات کے ذریعے ملک سے کئی دہائیوں سے جاری افراتفری، تشدد اور اختلافات کے معاملے کو حل کرنا ہے۔لیبیا میں نئی حکومت کے امیدواروں میں چار گروپ میدان میں تھے۔ ان میں سے تیسرے گروپ کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں زیادہ ووٹ ملے۔ 74 میں سے 39 ووٹ تیسرے گروپ کے حصے میں آئے۔ اسی سے صدر اور وزیراعظم کا انتخاب عمل میں آیا۔لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی قائم مقام ایلچی نیکہا کہ عالمی برادری انتخابی نتائج کی حمایت کرے گی اور منتخب افراد پر نظر رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ لیبیا کی نئی عبوری حکومت کو پارلیمنٹ سے 21 روز کے اندر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔نئی حکومت میں عوام کے نمائندہ باصلاحیت افراد کو شامل کرنا ہوگا۔ اسے سماجی انصاف کے لیے کام کرنا ہوگا۔ روڈ میپ کی پابندی کرنا ہوگی اور مقررہ وقت پر انتخابات کرانا ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment