جو روٹ کی ڈبل سنچری،دوسرے دن انگلینڈ کے 8 وکٹوں پر 555 رنز

چنئی:میزبان ہندوستان ور انگلینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نے کپتان جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 8 وکٹوں پر 555 رنز بنائے۔پہلے دن کے اسکور 263/3سے آگے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن آٹھ وکٹ پر 555 رنز مکمل کرلیا۔ جو روٹ نے ڈبل سنچری مکمل کی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری 341 گیندوں پر مکمل کی۔ اس اننگز میں انہوں نے 19 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انگلینڈ کو اولی پوپ کے طور پر پانچواں جھٹکالگا جس نے 34 رنز بنائے اور وہ آر اشون کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم کا غلبہ رہا۔ انگلینڈ کی طرف سے نمایاں اسکور جوروٹ رہے جنہوں نے 218رنز بنائے،ڈومنک سبلی 87اور بین اسٹوک نے 87 رنز بنائے۔ ایشانت شرما ،جسپریت بمراہ ،آر اشون اور محمد ندیم کو دو ،دو وکٹ حاصل ہوئے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*