Home ہماری پالیسی

ہماری پالیسی

by قندیل
ہماری پالیسی

’’قندیل‘‘ کے اجالے کو ہمہ گیرووسعت پذیر بنانے میں ہمیں آپ کے قلمی، علمی، فکری وصحافتی تعاون کی ضرورت ہے؛لہذااصحابِ قلم اپنے مضامین اور تجزیے
[email protected]
پر بھیج سکتے ہیں۔
البتہ اس سلسلے میں چند گزارشات  ذہن نشیں رہیں:
(1) مضمون وغیرہ اِن پیج یا یونی کوڈدونوں ورژن میں بھیجاجاسکتا ہے۔
(2) مضمون سرسری قسم کانہ ہو، جس موضوع پرہو، اس کاکماحقہ احاطہ کرنے والاہو۔
(3) اردونحووصرف کے قواعدکی رعایت کرتے ہوئے لفظوں، جملوں اورتراکیب وتعبیرات کودرست طریقے سے برتاگیاہو۔
(4) جدیداملاورموزِاملا کے قواعدکی رعایت کے ساتھ لکھاگیاہو۔
(5) خداکے واسطے کاپی پیسٹ کی ہوئی تحریرہرگزنہ بھیجیں ،ہماراماننا ہے کہ قلمی وعلمی سرقہ بدتردرجے کی رذالت ہے،تحریرکسی بھی انسان کے خیالات کا آئینہ اوراس کے افکار کی ترجمان ہوتی ہے،کوئی بندہ کسی کی تحریرچوری کرتا ہے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کے فکری سرمایے پر ڈاکہ ڈالتا اور اس کی سوچ کوغصب کرنا چاہتا ہے ،اس کا اپنا دماغ مفلوج اور اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت شل ہے۔
(6) خبریں یا مضمون وغیرہ بھیجنے کے بعد باربارفون یا میسج کرکے پریشان نہ کریں۔ہمارے یہاں آنے والی تحریریں پہلے پڑھی جاتی ہیں،پھراگر انھیں قابلِ اشاعت سمجھاجاتا ہے،تبھی شائع کیا جاتا ہے، اگر آپ کی تخلیق؍تحریر قابلِ اشاعت ہوگی،توان شاء اللہ ضرور نشرکی جائے گی۔
(7) کسی بھی علمی، فکری، ادبی یاملی وسماجی موضوع پرکھلے ماحول میں بحث ونقاش ’’قندیل ‘‘کاایک اہم مقصدہے؛ لہذااس قسم کے کسی بھی موضوع پراگرمہذب طورو طرزمیں دلائل کے ساتھ مختلف آرا پیش کی جائیں، تو ’’قندیل‘‘ان کاخیرمقدم کرے گا۔
(8) یہ واضح کردینابھی ضروری ہے کہ ’’قندیل‘‘ایک آزادویب پورٹل ہے ،کسی بھی فردیا ادارے کا ترجمان نہیں ہے ،یہاں شائع ہونے والے مضامین،تجزیے اور افکاروآرالکھنے والے کے اپنے خیالات کی ترجمانی کرتے ہیں،کوئی ضروری نہیں کہ ادارۂ’’قندیل‘‘ان سے متفق ہو؛لہذااگرکبھی کسی فرد؍ادارے یا جماعت کو محسوس ہوکہ اس کے حوالے سے کوئی منفی چیز شائع ہوگئی ہے،توآپ اس پرتحریری شکل میں اپنا موقف ہمیں بھیجیں،ہم کھلے دل سے اسے شائع کریں گے،البتہ آپ ذاتی طورپر’’قندیل‘‘سے وابستہ کسی بھی فرد کومیسج یافون کے ذریعے متنبہ کرنے ؍دھمکی دینے کی زحمت بالکل بھی نہ کریں،کہ اس سے انسان کے اخلاقی جغرافیے کی حدواضح ہوتی اور بدگمانیوں میں اضافہ ہوتاچلاجاتا ہے۔
(9) سیاسی،سماجی،فکری،ادبی و مذہبی مضامین کے علاوہ افسانے، کہانی، ناول، غزلیات اورنئی مطبوعات پرلکھے گئے تبصرے بھی برائے اشاعت بھیج سکتے ہیں۔تبصرے کے لیے نئی کتابیں بھی بھیجی جاسکتی ہیں، البتہ دونسخے بھیجنا ضروری ہوگا۔
(10) خبریں اوپردیے گئے ای میل یا درجِ ذیل نمبرات پربہ ذریعہ واٹس ایپ بھی بھیج سکتے ہیں:

91-9810738624+

91-9560188574+