Home بین الاقوامی خبریں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار

by قندیل

 

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر رینجرس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 15 منٹ میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ پیش ہو کر بتائیں کہ گرفتار کیوں کیا، کس مقدمے میں کیا؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، اگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کر لوں گا۔‘چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ’اگر کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔‘اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ حالات معمول کے مطابق ہیں۔‘بیان کے مطابق ’دفعہ 144 نافذ العمل ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘عدالت میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کسی پاس وارنٹ ہے تو ان کو گرفتار کر لیں۔منگل کو زمان پارک سے عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے، عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیے۔‘انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد کے لیے نکل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ’آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ ادارے کی توہین کر دی، فوج کی توہین کر دی۔ آئی ایس پی آر صاحب! عزت صرف ایک ادارے کی نہیں ہے، عزت قوم میں ہر شہری کی ہونی چاہیے۔‘ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے۔ مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘ انہوں نے اسلام آباد کی عدالت میں اپنی پیشی کے حوالے سے کہا کہ ’کوئی پولیس، رینجرز، ایف سی اتنی بڑی فوج لانے کی ملک کے پیسے ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کے پاس وارنٹ ہے تو سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے میں خود جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔‘

You may also like

Leave a Comment