Home اسپورٹس ہندوستانی انڈر -19 ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹ سے شکست

ہندوستانی انڈر -19 ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹ سے شکست

by قندیل

لندن :
کیپٹن پریم گرگ کی نصف سنچری کے باوجود ہندوستانی کی انڈر -19 ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری نوجوان ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس ہار کے ساتھ ہی ہندوستانی جونیئر ٹیم (انڈر 19ٹیم)کا سیریز میں کلین سویپ کا خواب ٹوٹ گیا۔ ہندوستان انڈر -19 ٹیم نے سیریز کے ابتدائی دونوں میچ جیت کر 2-0 سے برتری حاصل کی تھی، لیکن آخری میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویسے سیریز 2-1 سے ہندوستانی انڈر -19 ٹیم کے نام رہی۔ تیسرے ون ڈے میچ میں ہندوستانی انڈر -19 ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ انڈر -19 ٹیم نے 48.2 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ٹیم کے لئے جوناتھن برڈ نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ہندوستانی انڈر -19 ٹیم نے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے پر آٹھ وکٹ پر 192 رنز بنائے۔ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 42 رن تک اس کے تین وکٹ نکل گئے۔اس کے بعد گرگ (52) اور تلک ورما (25) نے چوتھے وکٹ کے لئے 58 رن جوڑے۔ہندوستانی ٹیم کے ٹرپل پوائنٹس میں پہنچتے ہی گرگ پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد نچلے آرڈر کے تمام بلے باز ڈبل ہندسے میں پہنچے لیکن وہ تیزی سے رن نہیں بنا پائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فیکو مولیت سین نے 36 رن دے کر دو وکٹ لئے اور دو بلے بازوں کو رن آؤٹ کیا۔

You may also like

Leave a Comment