آئی پی ایل -2020 کا آغاز 29 مارچ کو، وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوگا مقابلہ

نئی دہلی :
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2020 سیشن کا آغاز 29 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوگاموجودہ چمپئن ممبئی انڈیس کی ٹیم اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے خطاب بچانے کی اپنی مہم کا آغاز کرے گی دہلی کیپٹلس کے ایک افسر نے کہا کہ آغاز کی تاریخ 29 مارچ مقرر کر دی گئی ہے۔افسر نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے 2020 ورژن کا آغاز 29 مارچ کو ممبئی میں ہوگا۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ شروع میں میچ کھیلنے والی کچھ ٹیموں کو آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں کر ہوسکیںگی ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی -20 سیریز چل رہی ہوگی اور اسی طرح انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہوں گی، جس کا اختتام 31 مارچ کو ہوگافرنچائزز کے سینئر افسر نے اس سے پہلے کہا تھا کہ آئی پی ایل گورننگ کونسل ایک بار پھر پرانے فارمیٹ کی بنیاد پر ڈبل ہیڈر کا انعقاد کرے گا اور یہ ٹورنامنٹ 1 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔آئی پی ایل گورننگ کونسل اس سیشن میں زیادہ سے زیادہ ڈبل ہیڈر کرنے کے حق میں ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*