Home اسپورٹس ٹی20 ورلڈکپ 2022: پاک -ہند میچ کے ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت ہو گئے

ٹی20 ورلڈکپ 2022: پاک -ہند میچ کے ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت ہو گئے

by قندیل

90000 ہزار سے زائد شائقین کرکٹ میچ کا لُطف اٹھائیں گے
ملبورن :ہندوستان اور پاکستان کے درمیان T20 ورلڈ کپ 2022 کے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ اس میچ کے اضافی اسٹینڈنگ روم ٹکٹ بھی آن لائن دستیاب ہوتے ہی فروخت ہو گئے۔ ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت ہو گئے۔ اس بات کا انکشاف T20 ورلڈ کپ 2022 کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حکام نے بتایا کہ اب تک اس ایونٹ کے 6 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے 90 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا سپر 12 کا افتتاحی میچ (آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ) بھی ہاؤس فل ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ کے تمام ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے ہیں۔گزشتہ ایک سال میں یہ چوتھا موقع ہوگا ،جب ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گزشتہ تین میچوں میں دو میچ پاکستان اور ایک میچ بھارت نے جیتا ہے۔ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم اس بار پچھلی شکست کا بدلہ لینے آئے گی،لیکن رضوان -بابر کی دھاکڑ جوڑی کے سامنے ہندوسانی شیر ڈھیر ہوتے ہوئے نظر آئے ہیں۔تاہم ہندوستانی ٹیم کے پاس بہترین بیٹنگ آرڈر ہے۔ ان کے پاس گیند بازوں میں ایک مشہور اسپنر بھی ہے، لیکن یہ ٹیم تیز گیند بازی میں پیچھے رہ سکتی ہے۔ ٹیم انڈیا کو پچھلے کچھ میچوں میں تیز گیند بازوں نے مایوس کیا ہے۔ خاص طور پر ڈیتھ اوور میں خراب گیند بازی کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو کئی میچ میں ہارملی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے ساتھ باؤلنگ اٹیک شاندار ہے۔ پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دھاکڑ اوپننگ جوڑی بھی ہے ،لیکن ٹیم کا مڈل آرڈر بہت کمزور ہے۔ پاکستان ٹیم کے پاس مڈل آرڈر میں کوئی قابل بھروسہ بلے باز نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment