Home اسپورٹس تیسرے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو ۷؍وکٹوں سے شکست ، کلدیپ یادو مین آف دی میچ

تیسرے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو ۷؍وکٹوں سے شکست ، کلدیپ یادو مین آف دی میچ

by قندیل

نئی دہلی :ٹیم انڈیا نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے 3 ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ جس کی وجہ سے مہمان ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد کپتان شیکھر دھون نے کہا کہ جس طرح ہماری ٹیم نے میدان میں کھیلا مجھے اس پر فخر ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ذمہ داری اور پختگی دونوں کا مظاہرہ کیا۔ میں ٹیم کے معاون عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ہم نے پہلے میچ میں بہت غلطیاں کیں لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ اس سیریز میں میں نے کبھی بھی اپنے اوپر دباؤ نہیں بننے دیا۔ اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتنا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جلد شروع ہونے والا ہے۔ اس طرح کی جیت سے اعتماد بڑھتا ہے۔اس کے ساتھ ہی پہلے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کے لیے اتری جنوبی افریقی ٹیم 27.1 اوورز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے 99 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر 105 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بھارت کی جانب سے شوبھ من گل نے 57 گیندوں پر 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شریس ایئر نے 28 ناٹ آؤٹ کی شراکت کی۔ تاہم اس سے قبل کپتان شیکھر دھون کے علاوہ ایشان کشن سستے میں آؤٹ ہو گئے تھے۔ شیکھر دھون نے 8 جبکہ ایشان کشن نے 10 رنز بنائے۔ کلدیپ یادیو جنہوں نے 4.1 اوور میں 18 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ فاسٹ باؤلر محمد سراج کو مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا ۔

You may also like

Leave a Comment