Home بین الاقوامی خبریں فرانس: میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے والی خاتون گرفتار

فرانس: میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے والی خاتون گرفتار

by قندیل

 

پیرس :فرانس کی پولیس نے ایک 60 سال کی خاتون کو میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔چوری کا یہ واقعہ شمالی شہر لیفان میں پیش آیا۔سوگوار خاندان نے تدفین کے دوران میت کے پاس ایک نامعلوم خاتون کو دیکھا تو انھیں ان کی موجودگی پر کوئی شکوک وشبہات نہیں ہوئے۔خاتون نے بتایا کہ وہ مرنے والے کی دوست تھی تو گھر والوں نے اسے کھلے تابوت کے پاس اظہار عقیدت کے لیے تنہا چھوڑ دیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق جب اہل خانہ واپس آئے تو انھوں دیکھا کہ میت کے زیوارت غائب ہیں۔ ان کے گلے کا ہار، انگوٹھی اور بالیاں سب کی سب غائب ہیں۔ اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری طور پر تفتیش کرتے ہوئے مشتبہ ملزم کی شناخت کی۔ مشتبہ ملزم ایک ساٹھ سال کی خاتون ہے جو اس جگہ کے قریب رہتی ہیں جہاں سوگوار خاندان کی رہائش ہے۔لیکن اتنا ہی نہیں۔ پولیس نے اسی گھر کے ایک شخص کے بٹوے کی چوری کا الزام بھی اسی خاتون پر عائد کیا۔ یہ واقعہ 24 اگست منگل کے روز کا ہے۔جب مشتبہ خاتون کے گھر کی تلاشی لی گئی تو پولیس کو وہاں حالیہ دنوں میں ہونے والی اموات کی خبروں کے تراشے بھی ملے۔ ان میں اہلخانہ کے گھر اور خصوصی کمرے میں داخل ہونے کے کوڈ بھی درج تھے جہاں تابوت میں میت رکھی جانی تھی۔ملزمہ کو اگلے سال سنہ 2022 میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment