Home بین الاقوامی خبریں نیپال کے وزیراعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

نیپال کے وزیراعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

by قندیل

نئی دہلی:7؍اپریل (قندیل نیوز)
نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب، جناب کے پی شرما اولی نے ہندوستان کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے آج (07 اپریل، 2018) راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ہندوستان میں اولی کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ جان کر انہیں خوشی ہوئی کہ نیپال کا وزیراعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال ساجھیداری کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی قیادت اور تعاون کے لیے ہندوستان ان کی بہت عزت کرتا ہے۔ اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کی دانشمندانہ قیادت میں نیپال اپنے لوگوں کے لیے ایک تیز تر سماجی- اقتصادی تبدیلی کے راستے کو فروغ دے گا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان ویسی دوستی و تعاون کا تعلق نہیں ہے جیسا کہ ہندوستان و نیپال کے درمیان میں ہے۔ ہم نہ صرف جغرافیائی اعتبار سے جڑے ہیں بلکہ تاریخ، ثقافت ، تمدن اور قریبی عوام و خاندانی تعلقات سے بھی جڑے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سیاسی سطح پر باقاعدگی سے تبادلے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اس خاص شراکت داری کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ۔ نیپال کے استحکام اور اقتصادی خوشحالی میں ہندوستان کا ایک خاص مفاد ہے۔ ہم اچھے تعلقات، باہمی اعتماد و باہمی فاہدے پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان نیپال کے ساتھ اپنی اقتصادی اور ترقیات سے متعلق ساجھیداری کو اہمیت دیتا ہے۔ہندوستان نیپال کے ساتھ اپنے تعاون کو وسیع بنانے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہماری معاشی ترقی میں اضافہ کریں گی اور ہمارے شہریوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment