Home قومی خبریں اقلیتی امورکی وزارت’ایک بھارت،شریشٹھ بھارت‘پرمشاعرے کا انعقاد کرے گی

اقلیتی امورکی وزارت’ایک بھارت،شریشٹھ بھارت‘پرمشاعرے کا انعقاد کرے گی

by قندیل

نئی دہلی:اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری کو’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘کے عنوان سے مشاعرہ کا اہتمام کرے گی جس میں ملک بھر سے مشہور شعراء شرکت کریں گے ۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تقریب امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ہوگی جس میں وسیم بریلوی ، شبینہ ادیب ، منظر بھوپالی ، پاپولر میرٹھی ، صبا بلرامپوری ، نسیم، ممتاز نسیم ، وی پی سنگھ ، الوک شریواستو ، سریندر سنگھ شجر ، خورشید حیدر ، عقیل نعمانی ، نیرجلالپوری اور سکندر حیات شرکت کریں گے۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ یہ شعراء’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘ اور’خود کفیل بھارت‘کے لیے اپنے اشعار پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ مشاعرہ اور کوی سمیلن کا ایک متناسب ثقافتی ورثہ ہے جو تنوع میں اتحاد کے تانے بانے کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس طرح کے پروگرام ایک طرف معاشرتی اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں اور دوسری طرف وہ نوجوان نسل کو ملکی فن ثقافت ، ورثہ اور رسم و رواج سے روشناس کراتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment