Home قومی خبریں رنکو شرما قتل معاملے کو مذہبی رنگ دینے کا نتیجہ،شرپسندوں نے ملزم کے گھرتوڑپھوڑکی

رنکو شرما قتل معاملے کو مذہبی رنگ دینے کا نتیجہ،شرپسندوں نے ملزم کے گھرتوڑپھوڑکی

by قندیل

نئی دہلی:شرپسند عناصرنے آج دہلی کے منگول پوری علاقے میں رنکو شرما کیس کے ملزم کے گھر توڑ پھوڑ کی ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ قتل کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 10 فروری کو رنکو شرماپر کچھ شرپسندوں نے چاقو سے وار کردیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک پانچ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔اب تک واضح نہیں ہوسکاہے کہ قتل کی وجہ مذہبی نعرہ تھایاذاتی دشمنی لیکن اس پرجم کرسیاست کی جارہی ہے اورملک گیرسطح پربحث چل رہی ہے لیکن اب اس کے ہمنواغنڈہ گردی پراترآئے ہیں اورملزمین کے گھرپرحملہ آورہوئے،اس پرچینل اورمیڈیامیں کوئی بحث نہیں ہے۔رنکوقتل کے ملزمان کی شناخت زاہد ، مہتاب ، دانش ، تاج الدین اور اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔دہلی پولیس نے اس قتل کی تحقیقات اور 30 دن کے اندر عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس قتل کیس میں مذہبی زاویے پر بھی تفتیش کر رہی ہے۔رنکو شرما کا تعلق بجرنگ دل سے تھا۔ کنبے نے الزام لگایا ہے کہ رنکو کو اس لیے مارا گیا تھا کہ وہ علاقے میں ’جے شری رام‘ کے نعرے بلند کرتا تھا۔ 5 اگست 2020 کو ، رنکو نے بھی رام مندر بننے کی خوشی میں اس علاقے میں سری رام ریلی نکالی۔ تب بھی ملزمین کے لوگوں نے اعتراض کیا۔ رنکو کی والدہ کا الزام ہے کہ پھر 30-40 افراد آئے۔ لاٹھی ، ڈنڈے اور چاقو بھی ساتھ لائے تھے۔ میرے بیٹے کو بہت مارا پیٹا گیا ۔یہاں تک کہ جب وہ مارا گیا تو وہ جے شری رام کہہ رہا تھا۔

You may also like

Leave a Comment