Home قومی خبریں ریواڑی: 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ سات درندوں نے عصمت دری کی،پانچ گرفتار

ریواڑی: 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ سات درندوں نے عصمت دری کی،پانچ گرفتار

by قندیل

ریواڑی: ہریانہ کے شہر ریواڑی میں ایک معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ سلوک کا واقعہ سامنے آیا آیا ہے۔ 7 ملزمان نے 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور اس کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔ ملزمان میں سے 6 نابالغ اور ایک بالغ ہیں۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پانچ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس دیگر دو ملزمان کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 7 ملزمان میں سے 5 ملزم متاثرہ بچی کے رشتے دار ہیں۔یہ معاملہ ہریانہ کے ریواڑی کے ایک گاؤں کا ہے۔ تقریبا ایک ہفتہ قبل اسکول کی ایک بند عمارت میں ملزم نے 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد متاثرہ بچی کے لواحقین نے پولیس سے شکایت کی۔ریواری ڈی ایس پی ہنسراج نے بتایا کہ شکایت کے بعد ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس کیس میں ایک ساتھ ملزمان میں سے ایک کے علاوہ باقی نابالغ ہیں۔ ان میں سے پانچ متاثرہ بچی کے رشتے دار ہیں۔ ہنسراج نے بتایا کہ ساتوں میں سے پانچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment