دلیپ کمار اسپتال سے فارغ ،مداحوں اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی: ہندی سنیما کے اداکار دلیپ کمار کچھ عرصے سے علیل تھے، لیکن اب ان کے ذریعہ کیے گئے سرکاری ٹویٹ کے مطابق انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ آپ کی محبت اور دعاؤں سے اب میں صحت مند ہوں اور اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر جارہا ہوں۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے اسپتال کی ٹیم اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھاکہ اوپر والے کے فضل و کرم سے میں ٹھیک ہوں۔دلیپ صاحب نے خاص طورپر ڈاکٹر کھوکھلے پاسکراور ڈاکٹر ارون شاہ کے ساتھ ہندوجا اسپتال کا شکریہ ادا کیا۔