Home قومی خبریں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک منی لانڈرنگ کیس میں 7 مارچ تک رہیں گے ای ڈی کی حراست میں

مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک منی لانڈرنگ کیس میں 7 مارچ تک رہیں گے ای ڈی کی حراست میں

by قندیل

ممبئی:منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر نواب ملک کو عدالت نے 7 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ حراست کی مدت آج یعنی 3 مارچ کو ختم ہو رہی تھی اور آج عدالت میں مدت میں توسیع کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے انل سنگھ نے بحث کی، جبکہ امیت دیسائی اور طارق سید نے نواب ملک کی طرف سے بحث کی۔ خصوصی عدالت میں سماعت کا آغاز کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) انل سنگھ نے کہا کہ ای ڈی کی حراست میں نواب ملک کی خراب صحت کی وجہ سے انہیں کچھ وقت کے لیے اسپتال میں داخل ہونا پڑا، جس کی وجہ سے مکمل انکوائری نہیں ہو سکی۔ ای ڈی سے 6 دن کا ریمانڈ مانگا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی خراب صحت کی وجہ سے ای ڈی نے پوری طرح سے پوچھ گچھ نہیں کی ہے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نواب ملک کو 7 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment