Home قومی خبریں ’کسی میں ہمت نہیں کہ مسلمانوں سے ووٹنگ کاحق چھین لے‘،تیجسوی یادونے اسمبلی میں بی جے پی پر جم کر تنقید کی

’کسی میں ہمت نہیں کہ مسلمانوں سے ووٹنگ کاحق چھین لے‘،تیجسوی یادونے اسمبلی میں بی جے پی پر جم کر تنقید کی

by قندیل

پٹنہ:اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے آج بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلمانوں سے ووٹ چھیننے کے بیان پر نتیش حکومت کو نشانہ بنایاہے۔ تیجسوی یادونے کہاہے کہ کسی مائی کے لال میں کوئی طاقت نہیں ہے جو مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق نہ چھینے۔تاہم اس دوران اسمبلی میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اپنے خطاب کے دوران تیجسوی یادو نے ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارپرطنزکرتے ہوئے کہاہے کہ شطرنج میں وزیرمرجائے اور زندگی میں ضمیر ہو تو کھیل ختم۔ سی ایم پر ایسا طنز کرنے پر انہیں اسمبلی کے اسپیکر وجے سنہا نے روک دیاہے اورالفاظ کے چناؤ پر توجہ دینے کامشورہ دیا۔ تیجسوی یادو نے اپنی تقریر کے دوران کہاہے کہ آج کل ایک مرحلہ گزرگیاہے۔بھائی، حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لے لیں، جو دیتے ہیں وہ محب وطن ہیں اور جو نہیں دیتے وہ محب وطن نہیں ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ این ڈی اے کے کچھ ایم ایل اے ہیں جنہوں نے کہاہے کہ مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لو، حد ہوتی ہے۔ تیجسوی یادونے کہاہے کہ اس ملک کی آزادی میں سب نے قربانیاں دی ہیں۔ ہاں آر ایس ایس والوں نے نہیں دی اور یہ لوگ ترنگے کی بات کرتے ہیں۔ تیجسوی یادونے کہاہے کہ کسی مائی کے لعل میں ایسی طاقت نہیں ہے جو مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لے۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر صنعت شاہنواز حسین کو مخاطب کرتے ہوئے تیجسوی یادونے کہاکہ شاہنواز بھائی آپ کے ووٹ کا حق چھین لیا جائے گا اور آپ کچھ نہیں کہیں گے؟

You may also like

Leave a Comment