Home قومی خبریں بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن کی جھارکھنڈ شاخ کا قیام

بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن کی جھارکھنڈ شاخ کا قیام

by قندیل

میرٹھ:حالیہ دنوں میں اردو کے نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کی غرض سے شعبہء اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے صدر پروفیسر اسلم جمشید پوری کی پہل پر ایک عالمی تنظیم ، بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن Internatinoal Young Urdu Schollor Association (IYUSA)،آئیوسا کا قیام عمل میں آیا تھا۔ آئیوسا کی صوبائی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پرشاخوں کا قیام بھی عمل میں آرہا ہے۔
آئیوسا کے مشیر اعلیٰ پروفیسر اسلم جمشیدپوری نے بتایا کہ ہندوستان کے مختلف صوبوں میں انجمن کی شاخوں کے قیام کا عمل جاری ہے۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ جھارکھنڈ کی تنظیم قائم ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر زین رامش اور کہکشاں پروین کے زیر نگرانی جھارکھنڈ کی کمیٹی کی تشکیل ہو گئی ہے۔اٹھارہ ممبران پر مشتمل اس کمیٹی میں ایک کنوینر ،دو کوآرڈی نیٹر اور بارہ مجلس عاملہ کے اراکین کی نامزدگی کی گئی ہے ۔ جو اس طرح ہے۔ڈاکٹر زین رامش، ڈاکٹر کہکشاں پروین(کوآرڈی نیٹر) دانش ایاز (کنوینر) محمد احمد، محمد اقبال، وسیم اکرم،فاطمہ حق،آرزو آرا، عبدالواحد،غالب نشتر، عمران عراقی، ڈاکٹر حسن چشتی، ڈاکٹر غلام صمدانی، صبا صبوحی، غزالہ پروین،ڈاکٹر عبدالباست، ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر نزہت نصار، دانش حمادجاذب، ڈاکٹر فردوس جبیں، مجلس عاملہ کے اراکین کی حیثیت سے شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment