Home قومی خبریں میرٹھ:بی جے پی نیتا کی سربراہی میں چل رہا تھا نقلی کتابوں کی طباعت کاکاروبار،این سی ای آر ٹی کی 35 کروڑ روپئے کی کتابیں برآمد

میرٹھ:بی جے پی نیتا کی سربراہی میں چل رہا تھا نقلی کتابوں کی طباعت کاکاروبار،این سی ای آر ٹی کی 35 کروڑ روپئے کی کتابیں برآمد

by قندیل

میرٹھ:اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں ایس ٹی ایف اور پولیس کی ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ یہاں بی جے پی نیتا کی سرپرستی میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں غیر قانونی طور پر چھپائی کی جارہی تھیں۔ پولیس نے وہاںسے 10 لاکھ کتابیں برآمد کیں۔ جس کی قیمت تقریباً 35 کروڑ بتائی گئی ہے۔ پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی میں پولیس نے 6 پرنٹنگ پریس بھی برآمد کرلی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کتابیں اترا کھنڈ، دہلی، ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان جیسے کئی دیگر ریاستوں میں میرٹھ سے سپلائی کی جارہی تھیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی کے مطابق سوشانت سٹی میں رہنے والے سچن گپتا کا پرتا پورپولیس اسٹیشن کے علاقے گگول روڈ پر ایک کتاب کی دکان ہے جہاں نیشنل اکیڈمک ریسرچ اینڈ ٹریننگ کونسل (این سی ای آر ٹی) کی کتابیں غیر قانونی طور پر چھپائی کرکے آس پاس کی ریاستوں کو فراہم کی جاتی تھیں ۔ آج ایک اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا۔ساہنی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گودام سیل کرنے کے ساتھ ہی تقریباً 35 کروڑ روپئے کی این سی ای آر ٹی کی کتابیں بھی برآمد ہوئیں۔ چھپائی والی مشینیں جو کتابیں چھاپتی ہیں وہ بھی سیل کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی اور اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں یہ کتابیں فراہم کی جارہی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment