Home قومی خبریں امارت شرعیہ سے ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کے لیے ضرورت مند و بیوگان سے درخواست جمع کرنے کی اپیل

امارت شرعیہ سے ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کے لیے ضرورت مند و بیوگان سے درخواست جمع کرنے کی اپیل

by قندیل

پٹنہ(پریس ریلیز)امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانامحمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے ایک اخباری بیان میں اعلان کیا ہے کہ امارت شرعیہ ایک عظیم ملی وفلاحی ادارہ ہے،یہاں سے دیگر اہم کاموں کی طرح محتاجگان کی وقتی امداد کے ساتھ حضرت امیر شریعت کی منظوری سے باضابطہ ماہانہ وظیفہ بذریعہ بینک دیا جاتا ہے،اس سلسلہ میں نائب امیر شریعت جناب مولانا محمد شمشاد رحمانی کی ہدایت کے مطابق نئے سال (۱۴۴۳ھ) کیلئے وظائف کی درخواستیں وصول کرنے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے ،اس لئے امارت شرعیہ سے جن بیواؤں اور محتاجوں کو ماہانہ وظیفہ ملتا ہے ؛اگر ان کی ضرورت باقی ہے اور وہ آئندہ اپناوظیفہ جاری رکھوانا چاہتے ہیں تو تجدیدکا فارم بھر کر اپنے آدھار کارڈ اور بینک پاس بک کی کاپی کے ساتھ ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے پتہ پر ۱۵؍ محرم۱۴۴۳؁ھ تک موصول کرادیں ، وظیفہ فارم میں موجودسبھی خانوںکو صاف صاف بھریں ،اگر خود سے نہ بھر سکیں تو کسی جانکار سے بھر والیں، خاص طور سے اکاؤنٹ کی تفصیلات(اکاؤنٹ میں موجودنام، اکاؤنٹ نمبر، بینک کا نام ، بینک کاپتہ،آئی ایف سی کوڈ)صاف صاف بھریں، وظیفہ کا فارم امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر سے یا اپنے ضلع کے دار القضاء سے حاصل کر لیں اور علاقہ کے قاضی یا گاؤں کے نقیب ،بلاک یا ضلع کمیٹی کے صدر ،سکریٹری یا معزز شخصیات سے تصدیق بھی کرا لیں اور آدھار کارڈ اور بینک پاس بک کی فوٹوکاپی منسلک کر کے بذریعہ پوسٹ یادستی دفتر نظامت امارت شرعیہ پھلواری شریف،پٹنہ۔801505 کے پتے پر بھیجیں ۔ یاد رکھیں جن کی تجدید کی درخواست موصول نہیں ہو گی ان کا وظیفہ آئندہ سال  کے لیے جاری نہیں ہو گا،جدید بیوگان ومحتاجان کی درخواست بھی مذکورہ شرائط وتفصیلات کے ساتھ ۱۵؍محرم تک ہی قبول کی جائے گی۔
مزید معلومات کے لیے0612-2555668,0612-2555351,06122555014 پر رابطہ کریں۔

You may also like

Leave a Comment