Home قومی خبریں بی جے پی یوپی اسمبلی انتخابات ہارے گی ، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں: اکھلیش یادو

بی جے پی یوپی اسمبلی انتخابات ہارے گی ، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں: اکھلیش یادو

by قندیل

 

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ بی ایس پی اور کانگریس کا ذکر کیے بغیر اکھلیش نے کہا کہ بڑی پارٹیوں کے ساتھ میرا تجربہ اچھا نہیں رہا ، ہم ان کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریںگے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی 430 اسمبلی نشستوں میں سے 300 سیٹوں پر کامیابی کا ہدف بنا رہی ہے۔ ایس پی چیف نے کہا کہ ریاست کے عوام اب تبدیلی کے موڈ میں ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ جلد ہی ریاست میں سماج وادی پارٹی اقتدار میں آنے والی ہے ، غریبوں کے لئے ویکسی نیشن مفت کی جائے گی۔ خود کوٹیکہ لگوانے کے بارے میں اکھلیش نے کہا کہ جب پورے یوپی کا ویکسی نیشن ہوجائے گا ، اس کے بعد میں ٹیکہ لگوائوںگا ۔

You may also like

Leave a Comment