Home قومی خبریں متعدداہم تبدیلیوں کے ساتھ یوجی سی نیٹ امتحان 2018کا نوٹیفکیشن جاری

متعدداہم تبدیلیوں کے ساتھ یوجی سی نیٹ امتحان 2018کا نوٹیفکیشن جاری

by قندیل

نئی دہلی:(قندیل نیوز) یوجی سی کی طرف سے نیٹ2018کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیاہے ۔یوجی سی کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کردہ نئے اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ یوجی سی نیٹ کا اگلا امتحان 8 جولائی 2018 کو ہوگا،جبکہ 6مارچ 2018 سے 5 اپریل 2018 تک فارم بھرے جائیں گے ۔ یوجی سی نے گزشتہ امتحانات کے مقابلہ میں اس مرتبہ کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں،ان تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اب صرف دو پرچے ہوں جبکہ گے پہلے تین ہوا کرتے تھے ،پہلا پرچہ جنرل ہوگا جو سبھی موضوع کے طلباء کے لیے ہوگا اس میں 50 سوالات ہوں گے، یہ پرچہ صبح 9.30 سے 10.30تک ہوگا،جب کہ دوسرا پیپر متعلقہ موضوع سے منسلک ہوگا اس میں کل 100 سوالات ہوں گے اس کا وقت صبح 11 بجے سے 1 بجے دوپہر تک ہوگا دونوں پرچوں میں سبھی سوالات کا جواب دینا لازمی ہوگا اور ہر سوال دو نمبر کا ہوگا، دوسری اہم تبدیلی جے آر ایف (جونیر ریسرچ فیلو شپ) کی عمر کے سلسلہ میں ہوئی ہے پہلے صرف 28 سال کی عمر تک ہی اس کے اہل ہوتے تھے اب اسے بڑھا کر 30سال کر دیا گیا ہے۔

You may also like

1 comment

Uzma 22 جنوری, 2018 - 14:41

Urdu

Leave a Comment