نئی دہلی:کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کے ملک واپس لانے کا مشن، وندے بھارت کا دوسرا مرحلہ 16 مئی سے شروع ہوگا۔ یہ مرحلہ سات دن یعنی 22 مئی تک جاری رہے گا۔ اس وقت کے دوران، 31 ممالک سے 149 پروازیں آئیں گی۔سب سے زیادہ 13 پروازیں امریکہ سے آئیں گی۔ نیوزایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی ہیں۔ وندے بھارت مشن کا پہلا مرحلہ 7 مئی کوشروع ہواہے۔امریکہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب، برطانیہ، ملائیشیا، عمان، قازقستان، آسٹریلیا، یوکرین، قطر، انڈونیشیا، روس،فلپائن، فرانس، سنگاپور، آئر لینڈ، کرغزستان، کویت، جاپان، جارجیا، جرمنی، تاجکستان، بحرین، آرمینیا، تھائی لینڈ، اٹلی، نیپال، بیلاروس، نائیجیریا، بنگلہ دیش سے یہ طیارے آئیں گے۔ آج پہلے مرحلے کا چھٹا دن ہے۔ اس سے قبل مشن کے پانچویں دن 8 پروازوں سے 1 ہزار 667 افراد لوٹ آئے تھے۔
Tag: