Home غزل صد شکر زمانے کو سمجھ آئی ہماری ـ فیصل خیام

صد شکر زمانے کو سمجھ آئی ہماری ـ فیصل خیام

by قندیل

اب دیکھ رہے ہو نہ پذیرائی ہماری
صد شکر زمانے کو سمجھ آئی ہماری

تم کو نہ بدلنا پڑے تالاب کا پانی
تم کو نہ بسر کرنی پڑے کائی ہماری

افلاک کے اس پار نظر آتا تھا ہمکو
تو تھا تو بہت تیز تھی بینائی ہماری

تم بھیج نہیں سکتے ہو گلزار کی نظمیں ؟
تم بانٹ نہیں سکتے ہو تنہائی ہماری ؟

پرکھو کسی میزان پہ معیار ۔بصیرت
ماپو کسی پیمانے سے گہرائی ہماری

You may also like

Leave a Comment