Home قومی خبریں زہریلے بیانات کے ساتھ دہلی کی انتخابی مہم میں یوگی کی انٹری

زہریلے بیانات کے ساتھ دہلی کی انتخابی مہم میں یوگی کی انٹری

by قندیل

 

نئی دہلی: یوگی آدتیہ ناتھ دہلی میں انتخابی مہم پر ہیں۔یوپی کے وزیر اعلی کی شبیہ فائر برانڈ ہندووادی رہنما رہی ہے۔ہندوتو کی شبیہ بتانے کے لئے بی جے پی نے یوگی کو انتخابی مہم میں اتارا ہے۔انتخابی پلیٹ فارم ملتے ہی یوگی نے شاہین باغ کے بہانے ماحول بنانا شروع کر دیا ہے۔’بولی سے نہیں مانیں گے تو گولی سے منائیں گے ‘والے ان کے بیان پر تنازع بڑھ گیا ہے۔عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے یوگی کی شکایت کر دی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ان کی انتخابی مہم پر روک لگا دی جائے۔یوگی کہہ رہے ہیں کہ شاہین باغ والوں کو کیجریوال بریانی کھلا رہے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ دہلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے اسٹار پرچارک ہیں۔1 فروری سے ہی وہ یہاں ریلیاں کر رہے ہیں۔یوگی کو ان علاقوں میں لگایا گیا ہے، جہاں پروانچلی لوگ رہتے ہیں۔ دہلی میں بہار اور یوپی کے لوگوں کو پروانچلی یا پوربیا کہا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دہلی میں ایسے 45 لاکھ ووٹر ہیں۔ کہا جاتا ہےکہ 27 سیٹوں پر جیت اور ہار پوربیا ووٹر طے کرتے ہیں۔اس کے علاوہ 8 سے 12 اسمبلی سیٹوں کو وہ متاثر کرتے ہیں۔ملک میں کہیں بھی کسی طرح کا انتخاب ہو۔یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بی جے پی اسٹار پرچارک بناتی رہی ہے۔گجرات انتخابات میں مودی کے بعد سب سے زیادہ ریلیاں یوگی نے کیں۔وہاں بھی وہ کامیاب رہے۔زیادہ تر سیٹوں پر بی جے پی جیتی، جہاں یوگی نے پرچار کیا۔کرناٹک انتخابات میں بھی یوگی آدتیہ ناتھ کا ملا جلا اثر رہا۔لیکن چھتیس گڑھ میں وہ چل نہیں پائے۔بی جے پی کی وہاں کانگریس کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی تھی۔مہاراشٹر اور ہریانہ کے انتخابات میں بھی یوگی نے دھواں دھار پرچار کیا تھا ۔جھارکھنڈ انتخابات میں انہوں نے درجن بھر ریلیاں کیں۔لیکن سب سے زیادہ بحث جامتاڑا کی رہی۔اپنے بیانات کو لے کر یوگی آدتیہ ناتھ ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔انتخاب ہو یا نہ ہو۔وہ بغیرکسی شرم اورجھجھک کے کھلے عام ہندوتو کا کارڈ کھیلتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment