یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

احمدآباد:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈریوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ پٹھان 2007 کی ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 میں 50 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کوٹویٹ کرکے اپنی سبکدوشی کا اعلان کیاہے۔یوسف پٹھان نے 57 ون ڈے میچوں میں 27 کی اوسط سے 810 رنز بنائے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے 22 ٹی 20 میچوں میں 236 رنز بنائے۔ انہوں نے ون ڈے میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ یوسف پٹھان نے ون ڈے میں 33 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔یوسف پٹھان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب میں نے پہلی بار ہندوستانی جرسی پہنی تھی۔ میں نے صرف وہ جرسی ہی نہیں پہنی ، میرے کنبے ، کوچ ، دوست اور پورے ملک نے وہ جرسی پہنی۔ میرا بچپن ، زندگی کرکٹ کے آس پاس گزری اور میں نے انٹرنیشنل ، ڈومیسٹک اور آئی پی ایل کرکٹ کھیلی۔ لیکن آج کچھ مختلف ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*