Home قومی خبریں انجمن ترقی اردو(دہلی شاخ) اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ’ یوم غالب‘ کا انعقاد

انجمن ترقی اردو(دہلی شاخ) اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام ’ یوم غالب‘ کا انعقاد

by قندیل

دہلی:انجمن ترقی اردو (دہلی شاخ) اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب کے یوم وفات پر ’یومِ غالب‘ کا انعقاد کیاگیا۔ دونوں اداروں کے ذمہ داران نے مزارغالب پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی وگل پوشی کی۔ دوپہر تین بجے ایوانِ غالب میںمذاکرے ، بزم موسیقی اور مشاعرے کا اہمتام کیاگیا۔ مذاکرے کی صدارت کرتے ہوئے انجمن ترقی اردو (دہلی شاخ) کے صدر جناب اقبال مسعود فاروقی نے کہاکہ غالب صدی کے موقع پر غالب کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر غالب سے متعلق نہایت معیاری لٹریچر شائع ہوا لیکن اپنی تمام خوبیوں کے باوجود اس میں کچھ غلطیاں بھی در آئی ہیں۔ ہمارے علمی اداروں کا فریضہ ہے کہ ان غلطیوں کی نشان دہی کرکے خواہ وہ ضمیمے کی شکل میں ہوںمتن کے ساتھ شائع کریں۔انجمن ترقی اردو (دہلی شاخ) کے جنرل سکریٹری جناب خورشید عالم نے کہاکہ غالب کی شاعری ہویانثر اس نے اردو کو جدید اسلوب سے متعارف کرایاہے۔ وہ صرف اردو ہی نہیں عالمی ادب میں ہندستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرڈاکٹر ادریس احمدنے کہا انجمن ترقی اردو(دہلی شاخ) نے ہمیشہ یوم غالب کوبڑے اہتمام سے منایا ہے میں خود۳۵ سال سے اس پروگرام کا حصہ رہا ہوں۔ اس دن سے میری بہت عزیز یادیں وابستہ ہیں۔ انجمن ترقی اردو (دہلی شاخ) کی رکن جناب ہاجرہ منظور صاحبہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ غالب کو یاد رکھنا در اصل اپنی تہذیبی وراثت کو یاد رکھنا ہے۔ میں تمام شرکا کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ کی شرکت سے آج کا پروگرام کامیاب ہوا۔ مذاکرے کے بعدطرحی مشاعرے کا اہتمام ہواجس کی صدارت جناب دلدار دہلوی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جناب محمد انس فیضی نے انجام دیے۔ مشاعرے میںجن شعرانے شرکت کی ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: جناب فٹا فٹ، جناب شاہد انجم، جناب ابوالفیض، جناب واحد نظیر، ڈاکٹر امتیاز احمد، محترمہ کایتری مہتا۔مشاعرے کے بعد شام غزل کا اہتمام کیا گیا جس کے روح رواں جناب اکرام مرزا تھے۔جناب پنڈت دلیپ پریہار، محترمہ جیوتی زبو، جناب محمد عامر خان نے اپنے مخصوص انداز میں غالب کی غزلوں کو پیش کیا۔سرود وادن جناب پنڈت پربھات کمار کا تھا۔

You may also like