Home قومی خبریں ’مانو‘ آرٹس اینڈ سائنس کالج ،سری نگر کے زیر اہتمام پانچ روزہ یوم آزاد تقریبات

’مانو‘ آرٹس اینڈ سائنس کالج ،سری نگر کے زیر اہتمام پانچ روزہ یوم آزاد تقریبات

by قندیل

سری نگر( ڈاکٹر شبنم شمشاد):مانو۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج ،سری نگر کے زیر اہتمام پانچ روزہ یوم آزاد تقریبات آج اختتام پذیرہوئیں۔پرنسپل ’مانو‘ آرٹس اینڈ سائنس کالج پروفیسر غضنفر علی خاںکی رہنمائی میںیوم آزاد تقریبات کے تحت منعقداس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اورمولانا ابوالکلام آزاد کی ملک کے آزادی کے لیے کی گئی کوششوں اور اس راہ کی دشواریوں و صعوبتوں کو یاد کیا ۔
یوم آزاد تقریبات کے تحت منعقد مقابلے میںتحریری مقابلہ ،تقریری مقابلہ،کوئیز مقابلہ ،نعت خوانی مقابلہ ، قرأت مقابلہ اور کھیل کود مقابلہ شامل تھے ۔ جس میں طلبہ وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔
یوم آزاد تقریبات کے تحت منعقد مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے والوں کوانعامات واسناد سے نوازا گیا۔ اس جشن آزاد کا اختتام ثقافتی پروگرام سے ہوا ۔ جس میںمانو: ترانہ ،راشٹریہ گان ،غزل ،کشمیری لوک گیت ، قوالی،نغمے اورطلبہ وطالبات نے اپنے تأثرات پیش کیے ۔پرنسپل ،مانو۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج پروفیسر غضنفر علی خاں کے صدارتی پیغام پر اس تقریب کا اختتام ہوا۔
پروگرام کے کو کنوینر ڈاکٹر نسیم اختر نے یوم آزاد تقریبات کے تحت منعقداس مقابلے میں جن طلبہ وطالبات نے حصہ لیا اور اول ،دوم و سوم انعامات حا صل کیے، ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔پروفیسر غضنفر علی خاںپرنسپل ،مانو۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج نے اپنے صدارتی پیغام میں کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد تاریخ ہند کی عظیم ہستیوں میں سے ایک ہیں۔ مولانا ابو الکلام آزادنے قید و بند اور دار ورسن کی آزمائشوں و صعوبتوں میں زندگی گزارتے ہوئے اپنی قوم کی فکری قیادت کی ہے ۔سرسید نے مسلم طبقے کو جدید تعلیم کی طرف راغب کیا اور مذہب کا رشتہ عصری زندگی سے استوار کرنے پر زور دیا ، تو مو لا نا ابو الکلام آزاد نے اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعے اس مشن کو فروغ دیا ہے ۔ مو لا نا ابو الکلام آزاد جیسا جادوبیاں و شعلہ نوا سر زمین ہند نے کہیں صدیوں میں پیدا کیا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں اس خاص دن کے لیے آپ تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میں آپ کے جوش و جذبہ سے بہت متأ ثر ہوں ۔آپ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں کہ ہمارے طلبا و طالبات بھی سرسیداحمدخاں اور مولا نا ابو الکلام آزادکے روپ میں سامنے آئیں۔نیز مو لا نا ابو الکلام آزادجیسے شعلہ بیاں ،جادو نوا اور انقلابی رہنما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے خوابوں کی تعبیر کریں ۔آ پ کا نام صفحۂ قرطاس پر سنہرے لفظوں میں لکھا جائے ۔
اس پروگرام کے آرگنائزر نے تما م شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا۔اس پروگرام میںمانو۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج کے تما م تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ریسر چ اسکالر میں محمد ناصر ،افتخار عارف ،روحیہ ایوب ،محمد اشرف چوپان، اور دیگر طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض مانو۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج کے تدریسی عملہ نے انجام دیے۔

You may also like