Home قومی خبریں یوگی کے وزریر کی اوم پرکاش راج بھر کے خلاف بد زبانی

یوگی کے وزریر کی اوم پرکاش راج بھر کے خلاف بد زبانی

by قندیل

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی اُبال میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ لیڈروں کے متنازعہ بیانات اور بدزبانیوں میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ خصوصاً بی جے پی لیڈران اور یوگی کابینہ کے وزراء کے متنازعہ بیانات بڑھ گئے ہیں۔تازہ بیان یوگی حکومت میں وزیر انل راج بھر نے دیا ہے، جنھوں نے اپنے ہی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مشہور لیڈر اوم پرکاش راج بھر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بدزبانی کی۔دراصل اوم پرکاش راج بھر نے گزشتہ دنوں زور آور لیڈر مختار انصاری سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ اس واقعہ کو لے کر انل راج بھر نے اوم پرکاش راج بھر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انھیں ’اسلم راج بھر‘ کا نام دے دیا۔ ساتھ ہی انل راج بھر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اوم پرکاش راج بھر کوآگے کر کے مختار انصاری کو الیکشن جتانا چاہتی ہے۔اپنے بیان میں انل راج بھر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ او پی راج بھر اور اکھلیش یادو نے مئو میں نقلی ریلی کی تھی، مئو کی زمین پر میں اصلی ریلی کروں گا۔ یہ بیان انھوں نے وارانسی پہنچنے کے بعد دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اوم پرکاش نے راج بھر سماج کی بے عزتی کی ہے ،کیونکہ انھوں نے اسٹیج سے راج بھر کو شرابی کہا، اسی اسٹیج پر اکھلیش یادو تالی بجا رہے تھے۔

You may also like

Leave a Comment