یوگی کے ایک اوروزیر کورونا پازیٹیو

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر مملکت برائے جیل خانہ اور پبلک سروس مینجمنٹ جئے کمار سنگھ جیکی کورونا پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد وزیر نے ہوم آئیسولیشن میں رہنے کی اطلاع دی ہے۔ جمعہ کے روز وزیر نے ٹویٹ کیا کہ کورونا کی ابتدائی علامات ملنے کے بعد میں نے اپنا ٹیسٹ9 ستمبر کو کرایا، جس کی رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق میں نے اپنے آپ کو گھر میں کورنٹین کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ میری گذارش ہے کہ وہ تمام لوگ جو گذشتہ ایک ہفتے کے اندر مجھ سے رابطے میں آئے ہیں وہ خود کو آئسولیٹ کریں اور اپنی جانچ کرائیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اب تک یوپی سرکار کے ایک درجن سے زیادہ وزرا کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو وزرا کمل رانی ورون اور چیتن چوہان ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔