یوگا ڈے پربڑاپروگرام نہیں ہوگا

نئی دہلی:اس بار عالمی یوم یوگا کا انعقاد کورونا وائرس کی تباہی کے درمیان بالکل مختلف انداز میں کیا جائے گا۔ حکومت ہندنے اعلان کیاہے کہ اس بار یوگا ڈے کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع نہیں ہوں گے۔ بلکہ لوگوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ گھروں میں یوگاکریں۔حکومت کی طرف سے کہاگیاہے کہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے یوگا ڈے کے موقع پر کوئی بڑاپروگرام نہیں ہوگا ، لوگوں کو 21 جون کو ڈیجیٹل یوگاکرنے کی اپیل کی جائے گی۔اس کے لیے وزارت صحت کے ذریعہ رہنماخطوط بھی دیئے جائیں گے۔ جبکہ اس سال کا مرکزی خیال گھر میں یوگا ، کنبہ کے ساتھ یوگا ہوگا۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی ہے۔اس ایپ کا نام مائی لائف مائی یوگادیاگیاہے۔