’یس سر ایپ‘ کو انڈین اچیورس ایوارڈ ۲۰۲۱ء سے نوازا گیا

 

اورنگ آباد۹/اگست ۲۰۲۱ء ’’یس سر ایپ‘‘ یہ لوگوں کوروز مرہّ پیش آنے والی دشواریوں اور ضروری کاموں کے لیے مدد گار ایپ ہے۔ لاک ڈائون کے دور میں اس ایپ نے لوگوں کو آن لائن طرز پر سہولیات مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس ایپ کا تاریخ ساز کارنامہ یہ ہے کہ اس کی مدد سے سینکڑوں بے روزگار افراد کو روزگار حاصل ہوا۔اسی طرح کئی لوگوں کے دیرینہ کام مکمل ہوئے۔یہ ایپ گوگل اسٹور پر مفت دستیاب ہے۔ بڑھئی، مختلف اشیاء کے تھوک بیوپاری، پلمبر، مستری(معمار مکانات)، الیکٹریشن، انسٹالر، میکانک، مشین آپریٹر، ڈرائیور، طبّی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹر، سرجن، ماہر امراض دانت، وکلاء، انجینئر، آرکیٹکیٹ، فنکار، مصنف، ڈیزائنر، کیمیا گر وغیرہ کی طرح مختلف پیشہ ور افراد کی خدمات اس ایپ کے ذریعے بآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
لوگوں کو پیش آنے والی کسی بھی روز مرہّ کی ضروریات کی تکمیل نہایت واجب داموں میں اس ایپ کے ذریعے پوری ہو رہی ہیں۔ اس ایپ کے ڈائیریکٹرشہر اورنگ آباد کے متوطن جناب معز اقبال صاحب حال مقیم پونہ ایک امریکی کمپنی میں اعلیٰ عہدہ پر فائز ہیں۔گذشتہ ۱۰ برسوںسے وہ معلوماتی تکنالوجی کے شعبہ میں مختلف ہمہ اقوام کمپنیوں کو اپنی خدمات مہیا کر رہے ہیں۔ میٹرو شہروں میں کام کرنے کے بعد ان کے دل میں یہ شدید خواہش جاگی کہ اپنے شہر اورنگ آباد کو اپنی خدمت فراہم کریں جس کا نتیجہ گذشتہ دو سالوں میں اس ایپ کی تیاری ہے جس نے سیکڑوں افراد کو روزگار عطا کیا تو وہیںپر ہزاروں افراد کو ضروری سہولیات بہم پہنچائیں۔ ان کی اس پہل کو انڈین اچیورس فورم نے نہایت پسند کیا اور انھیں ’’انڈین اچیورس ایوارڈ ۲۰۲۱ء‘‘ سے سرفراز کیا۔ نہ صرف یہ کہ انھیں اس اعزاز و انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ بلکہ حکومت ہند کے شعبہ تجارت و کاروبارسے منسلک نہایت اہم زمرہّ یعنی ’’اسٹارٹ اپ‘‘ میں اس ایپ کو شامل کیا۔ جس کی بدولت آج اس ایپ کے ڈائیریکٹر معز اقبال اور فرحان فاروقی پر مبارکبادیوں کی بارش ہو رہی ہے۔ اس ایپ کے موجد معز اقبال نے لوگوں سے گذارش کی کہ گوگل پِلے اسٹور سے اس ایپ کو مفت ڈائون لوڈ کر کے اس سے استفادہ حاصل کریں۔مزیر معلومات حاصل کرنے کے لیے9859435435اس موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔