Home قومی خبریں یہ حادثہ نہیں،قتل ہے:اکھلیش یادو

یہ حادثہ نہیں،قتل ہے:اکھلیش یادو

by قندیل

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے ہفتے کی صبح اوریا میں ہونے والے سڑک حادثہ میں تارکین وطن مزدوروں کی ہلاکت کو حادثہ نہیں قرار دیا۔انہوں نے متوفی کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہر مزدور کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں۔اکھلیش یادو نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا ہے کہ اتر پردیش کے اوریا میں ایک سڑک حادثہ میں 24 سے زیادہ غریب تارکین وطن مزدوروں کی موت پر ناقابل بیان افسوس۔زخمیوں کے لیے دعائیں۔دیکھنا یہ ہے کہ خاموش رہنے والے نڈر لوگ اور ان کے حامی اس کوتاہی کاکیا جواز پیش کرتے ہیں۔ اس طرح کے حادثات موت نہیں بلکہ قتل ہوتے ہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاہے کہ وطن واپس آنے والے تارکین وطن کی ہلاکت کی خبر حیران کن ہے۔ بنیادی طور پر، یہ وہ لوگ ہیں جو گھر چلاتے تھے، لہٰذاسماج وادی پارٹی ریاست میں ہر مہلوک کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے کی مددفراہم کرے گی۔ اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے بی جے پی کی بے رحم حکومت کو بھی ہر مہلوک شخص کو دس لاکھ روپے کی رقم دینا چاہیے۔اہم بات یہ ہے کہ سنیچر کے اوائل میں اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ٹرک اور ڈی سی ایم ماٹادور کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 24 تارکین وطن مزدور ہلاک اور 36 دیگر مزدور زخمی ہوگئے۔ دونوں گاڑیوں میں تارکین وطن مزدورتھے اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی کوپیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکرماردی۔ ان میں سے 14 شدید زخمی مزدوروں کواٹارہ ضلع کے سیفئی میں واقع پی جی آئی میں داخل کرایاگیاہے۔

You may also like

Leave a Comment