Home نعت وہ ایسا حسیں جس کا ثانی نہ ہمسر ـ محمد سالم انظر قاسمی

وہ ایسا حسیں جس کا ثانی نہ ہمسر ـ محمد سالم انظر قاسمی

by قندیل

وہ ایسا حسیں جس کا ثانی نہ ہمسر جو ہے خوب تر خوشتروں سے بھی خوشتر
جو شمس و قمر سے بھی زیادہ منور: وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

جہاں شاہ بھی بن کے آئے گداگر جہاں کی فقیری امیری سے بہتر

جہاں سرنگوں شان کسریٰ و قیصر :وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

جو فخر رسل سید الانبیا ہیں جو ہادی کل خاتم الانبیا ہیں
جو ساقی کوثر ہے شافع محشر وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

وہی جن پہ قرآن نازل ہوا ہے جو ہیں فخر کونین جان جہاں ہیں
جو بعد خدا خلق میں سب سے بہتر :وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

جو امت کی خاطر دکھ و غم اٹھائے جو دشمن کو سینے سے اپنے لگائے
دعائیں دے ان کو جو برسائے پتھر وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

تھا ہر سمت دنیا میں کفر و ضلالت نبی آئے آئی بہار ہدایت

چمک اٹھا جن سے جہاں کا مقدر وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

محمد محمد ہی ورد زباں ہے یہ غم کا مداوا ہے تسکین جاں ہے

لٹاڈالے جن پر ہر اک شی یہ انظر وہ میرا نبی ہے وہ میرا نبی ہے

You may also like

Leave a Comment