Home قومی خبریں آل انڈیا ایسوسی ایشن آف عربک ٹیچرس اینڈ اسکالرس کے زیر اہتمام عالمی یوم عربی زبان پر تقریب کل

آل انڈیا ایسوسی ایشن آف عربک ٹیچرس اینڈ اسکالرس کے زیر اہتمام عالمی یوم عربی زبان پر تقریب کل

by قندیل

نئی دہلی:(پریس ریلیز) آل انڈیا ایسوسی ایشن آف عربک ٹیچرس اینڈ اسکالرس کے زیر اہتمام حسب سابق عالمی یوم عربی زبان کی مناسبت سے۱۸دسمبر کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاجارہاہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ہندوستان میں کویت کے سفیر عالی جناب جاسم ابراہیم الناجم ہوں گے۔تقریب کی صدارت سعودی کلچرل اتاشی کے علمی مشیر پروفیسر زبیر احمد فاروقی سابق صدر شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی کریں گے۔ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر حبیب اللہ خان سابق صدر شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے اور ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پروفیسر رضوان الرحمن چیئر پرسن سینٹر آف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز،جواہر لال نہرو یونیورسٹی نظامت کریں گے۔اس تقریب میں ملک بھر میں موجود ان جامعات کی نمائندگی ہوگی جہاں شعبۂ عربی قائم ہے۔پروگرام آن لائن بذریعہ زوم ہوگا۔اس کی اطلاع پروگرام کے کنوینر پروفیسر رضوان الرحمن جنرلسکریٹری آل انڈیا ایسوسی ایشن آف عربک ٹیچرس اینڈ اسکالرس نے دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment