Home اسپورٹس خواتین ورلڈکپ:فائنل میں آسٹریلیاکی شاندارفتح،مشیل اسٹارک کی اہلیہ ہیلی کی زبردست اننگ

خواتین ورلڈکپ:فائنل میں آسٹریلیاکی شاندارفتح،مشیل اسٹارک کی اہلیہ ہیلی کی زبردست اننگ

by قندیل

کرائسٹ چرچ:آسٹریلیا نے اتوارکویہاں فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ساتویں بار آئی سی سی خواتین کا ایک روزہ ورلڈ کپ جیت لیاہے۔آسٹریلیا نے الیسا ہیلی کے شاندار 170 اور ریچل ہینس (68) اور بیتھ مونی (62) کی کارآمد شراکت کی بدولت پانچ وکٹوں پر 356 رنز بنائے۔جواب میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ 43.4 اوورز میں نیٹ سکیور کے منافع بخش 148 ناٹ آؤٹ کے باوجود صرف 285 رنز بنا سکی۔مشیل اسٹارک کی اہلیہ اسلیاہیلی کی شانداراننگ پرشوہرکی جانب سے خو ب حوصلہ افزائی کی گئی جوتصویرسوشل میڈیاپرچل رہی ہے۔
ہیلی کے شوہر مشیل اسٹارک بھی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے پہنچے۔ میچ کے دوران اسٹارک اسٹینڈ میں اپنی اہلیہ کی بیٹنگ کو پوری توجہ سے دیکھ رہے تھے۔ جب ہیلی نے سنچری بنائی تو اسٹارک اسٹینڈ میں کھڑے اپنی اہلیہ کے لیے تالیاں بجاتے نظر آئے، آئی سی سی نے بھی یہ ویڈیوشیئرکی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں مشل اسٹارک نے بتایاہے کہ اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں ان کی اہلیہ ہیلی کی جانب سے بنائی گئی سنچری ان کے لیے سب سے یادگار لمحہ ہے۔آسٹریلوی خاتون کرکٹر الیسا ہیلی نے فائنل میں 170 رنز کی اننگ کھیل کر حیرت انگیز ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ ہیلی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 500 رنز بنانے والی واحد بلے بازبن گئی ہیں۔ ہیلی نے اس ورلڈ کپ میں 509 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہیلی ویمنز ورلڈ کپ فائنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بلے باز بھی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کیرن رولٹن کے نام تھا۔ رولٹن نے سال 2005 میں بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں 105 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ الیسا ہیلی خواتین کرکٹ کی پہلی وکٹ کیپر ہیں جن کے نام اب ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 500 سے زائد رنزہیں۔

You may also like

Leave a Comment