Home بین الاقوامی خبریں مظاہروں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن پر ایران کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا: جو بائیڈن

مظاہروں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن پر ایران کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا: جو بائیڈن

by قندیل

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مہسا امینی کی موت پر غم و غصے کے باعث ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن پر امریکہ، ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے گا۔ واضح رہے کہ 16 ستمبر کو ایران کی اخلاقی پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو ‘غیر موزوں لباس’ پہننے کے باعث گرفتار کیا تھا، حراست کے دوران وہ کومہ میں جانے کے بعد انتقال کر گئی تھی۔مہسا امینی کی موت پر اسلامی جمہوریہ ایران میں تین برسوں کے بعد احتجاجی لہروں میں بڑے پیمانے پر شدت آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تہران میں یونیورسٹی طلبہ پر رات کے وقت کریک ڈاؤن کرنا شروع کیا۔ اس معاملے کو لے کر دنیا کے مختلف ملکوں ،خصوصاً یورپی ممالک میں ایران کے خلاف احتجاجات ہورہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment