Home قومی خبریں ڈبلیوایچ او نے لاک ڈائون کی توسیع کی فیصلے کی تعریف کی

ڈبلیوایچ او نے لاک ڈائون کی توسیع کی فیصلے کی تعریف کی

by قندیل

نئی دہلی:عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں لاک ڈائون کو 3 مئی تک کے لیے بڑھائے جانے کے وزیر اعظم نریندرمودی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ڈبلیو ایچ اوکی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہندوستان کی طرف سے وقت پر اٹھائے گئے سخت اقدامات کی تعریف کرتا ہے۔ اس کے نتائج کے بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی، لیکن کرونا وائرس کے مریضوں کی شناخت، آئیسولیشن اور ان کے رابطے میں آئے لوگوں کو ٹریس کرنے کے ساتھ ساتھ مؤثر طریقے سے سوشل دوری قائم کرنے میں چھ ہفتے کا ملک گیر لاک ڈائون کافی مددگار ثابت ہو گا۔ ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ بہت سے چیلنجوں کے باوجود ہندوستان نے وبا سے لڑنے کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مشکل وقت میں جتنی ذمہ داری انتظامیہ اور طبی اہلکاروں کی ہے، اتنی ہی معاشرے کی بھی ہے۔ یہ وقت سب کے لئے تعاون کرنے اور مل کروائرس کو شکست دینے کا ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس وائرس کے چیلنج اور ملک میں جاری لاک ڈائون کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے نام خطاب میں ہم وطنوں کے جذبے کی جم کر تعریف کی۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پربامنڈل کے خلاف ہندوستان کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ آپ سب ہم وطنوں کی پریشانی اورقربانی کی وجہ سے ہندوستان اب تک کرونا وائرس سے ہونے والے نقصان کو بڑی حد تک کم کرنے میں کامیاب رہا ہے اس دوران وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مختلف ریاستوں سے ملی تجاویز کو ذہن میں رکھتے ہوئے لاک ڈائون کو 3 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو ریاست کرونا وائرس کے خلاف سختی کرتے ہوئے اپنے شہروں / علاقوں میں ہاٹ اسپاٹ (کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے) نہیں بننے دیں گے، وہاں 20 اپریل سے ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہمیں تعاون کرنا ہوگا، حالات پر سخت نظر رکھنی ہوگی اور سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment