Home بین الاقوامی خبریں ڈبلیو ایچ او نے کہا:جن لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں ہیں،ان کی بھی جانچ ضروری

ڈبلیو ایچ او نے کہا:جن لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں ہیں،ان کی بھی جانچ ضروری

by قندیل

جنیوا:عالمی ادارہ صحت نے کہا ہےکہ ممالک کوکورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات کا پتہ لگانے کے لئے لوگوں کو جانچ کرنا چاہئے اور ان لوگوں کی بھی جانچ ہونی چاہیے جن میں انفیکشن کے آثار نہیں ہیں۔ یہ موقف امریکہ کی اپنی پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے برعکس ہے۔ اس سے قبل امریکی ہیلتھ ایجنسی نے اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ متاثرہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں نہیں آتے ہیں اور جن کے انفیکشن کی علامات نہیں ہوتی ہیں ان کو جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔کورونا کے لئے عالمی ادارۂ صحت کی ٹیکنالوجی کی سربراہ ماریا وان نے کہا کہ جانچ میں توسیع کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ تفتیش کو ایک موقع کے طور پر لیا جائے تاکہ متاثرہ لوگوں کو الگ کیا جاسکے، ان کے رابطوں کا سراغ لگایا جاسکے۔ یہ انفیکشن پھیلانے کے سلسلے کو توڑنے کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ لوگ معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر اب سختی سے عمل نہیں کررہے ہیں۔ ماسک پہننے کے بعد بھی کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

You may also like

Leave a Comment