ڈبلیوایچ اونےہندوستان کی کوششوں کاخیرمقدم کیا

نیویارک:عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں ڈبلیوایچ او کےہندوستان کے ساتھ تعاون کاخیر مقدم کیا تاکہ اس حکمت عملی کا فائدہ اٹھایا جا سکے جو پولیوکے خلاف جنگ میں ہندوستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔انھوں نے کہاہے کہ اس طرح کی مشترکہ کوششوں سے عالمی وباکوشکست دینے میں مددملے گی۔ڈبلیوایچ اونے کہاہے کہ عالمی وباسے لڑائی میں وہ پولیوکے خاتمے میں ملک کے کام آنے والی حکمت عملی کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہندوستان کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔کووڈ -19 کی نگرانی کے نظام کومضبوط بنانے کے لیے ڈبلیوایچ اوکی قومی نگرانی کے نیٹ ورک کا استعمال کیا جائے گا اور عوام کی سطح پر کام کرنے والے اس کے اہلکارویکسینیشن اور ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کا کام کرتے رہیں گے۔ہندوستان کی صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت اور ڈبلیوایچ اوکے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر کا ذکر کرتے ہوئے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹ کیاہے کہ شاندارخبر: بھارت کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیاکے علاقائی دفترنے بھارت میں کووڈ -19 سے نمٹنے کے لیے قومی پولیونگرانی کے نیٹ ورک اور دیگر فیلڈ اسٹاف کی پہل کی ہے۔ اس میں ان کی حکمت عملی اور وسائل کا استعمال کیاجائے گا جو پولیوکے خلاف جنگ جیتنے میں کام آئے تھے۔تنظیم کی پریس ریلیزکے مطابق ہرش وردھن نے نئی دہلی میں کہاہے کہ وقتا فوقتا حکومت ہند اور ڈبلیو ایچ اونے اپنی صلاحیت، قابلیت اور مہارت کامظاہرہ کیاہے. ہماری طرف سے مل کر مکمل سنجیدگی اور لگن سے کام کرنے سے ہم پولیوکاخاتمہ کر سکے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*