Home قومی خبریں واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی شرائط سے منسلک اپنا فیصلہ واپس لیا

واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی شرائط سے منسلک اپنا فیصلہ واپس لیا

by قندیل

نئی دہلی:واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی متنازع رازداری پالیسی سے متعلق اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کےلیے دی گئی 15 مئی کی ڈیڈ لائن کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ شرائط قبول نہ ہونے کے باوجود بھی اکاؤنٹ کو ختم نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کی مجوزہ پالیسی پر صارفین نے اپنے ڈیٹا کے حق کولے کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ واٹس ایپ کے بہت سارے صارفین کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ کی ملکیت والی کمپنی فیس بک کے ساتھ ان کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔اسے لے کر اس مفت میسجنگ اور کالنگ سروس مہیا کرانے والی کمپنی کی کافی تنقید ہوئی تھی۔ واٹس ایپ کے ترجمان نے بتایا کہ رازداری سے منسلک پالیسی سے متعلق اپ ڈیٹس کو قبول نہ کرنے پر 15 مئی کوکوئی بھی اکاؤنٹ ڈلیٹ نہیں کیا جائے گا۔ای میل کے ذریعے بھیجے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے جمعہ کو کہاکہ اس اپڈیٹ کی وجہ سے 15 مئی کو کوئی بھی اکاؤنٹ حذف نہیں کیاجائے گا اور ہندوستان میں واٹس ایپ سروس بند نہیں ہوگی، ہم اگلے چند ہفتے میں لوگوں کونئی معلومات بھیجیں گے۔ترجمان نے کہا کہ جہاں سروس کی نئی شرائط کا اپ ڈیٹ پانے والے زیادہ تر صارفین نے اسے قبول کرلیا ہے، کچھ لوگوں کے پاس اب بھی یہ اپڈیٹ نہیں پہنچا ہے۔ تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ کمپنی نے کن وجوہات کی بنا پر اپنا مؤقف بدلا اور ان صارفین کی تعداد کاخلاصہ بھی نہیں کیا جنہیں نے ان شرائط کو قبول کرلیاہے۔

You may also like

Leave a Comment