Home قومی خبریں واٹس ایپ کی ’پے‘ سروس شروع،پیمنٹ پر کوئی چارج نہیں

واٹس ایپ کی ’پے‘ سروس شروع،پیمنٹ پر کوئی چارج نہیں

by قندیل

نئی دہلی:معروف پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آج سے ملک میں اپنی ’پے‘ کی خدمت شروع کردی ہے۔ کمپنی نے اس کی جانکاری ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعہ دیں۔ این پی سی آئی نے واٹس ایپ کو جمعرات کی شام ہی یو پی آئی بیسٹ پیمنٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دی، خیال رہے کہ واٹس ایپ فیس بک کی ذیلی کمپنی ہے۔این پی سی آئی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہا کہ واٹس ایپ کی ’پے‘ سروس 10 علاقائی زبانوں کے واٹس ایپ ورژن میں دستیاب ہوگی۔ زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعہ ’پے‘ کے لئے کسی قسم کاچارج نہیں لیا جائے گا۔بھارت میں واٹس ایپ کے 400 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔ کمپنی گذشتہ 2 سالوں سے ’ پے ‘ شروع کرنے کے لئے منظوری کے انتظار میں تھی ۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ 140 سے زائد بینکوں کے صارفین واٹس ایپ کے ذریعہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو ’پے ‘ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کی پے سروس مکمل طور پر محفوظ ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے ’پے ‘ کے لئے صرف یو پی آئی کے مجاز ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی اور آپ براہ راست پے کرسکیں گے۔

You may also like

Leave a Comment