واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا،سات دن بعد غیرضروری میسجزخود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے

نیویارک:پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن نے پرانے پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اعلان کیا کہ اب انہیں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ میسجز، ویڈیوز، تصاویر 7 روز بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔واٹس ایپ نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے پاس پہلے پرانے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ کرنے کی سہولت نہیں تھی البتہ اب وہ ایک آپشن کا انتخاب کر کے مخصوص پیغامات کو منتخب کریں گے جس کے بعد وہ 7 روز کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔صارفین کو شکایت تھی کہ اْن کو دوستوں کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی جس کی وجہ سے ان کے موبائل فون کی میموری بھر جاتی تھی۔صارف مخصوص گروپ یا کسی بھی دوست ڈس اپیئر میسج کو فعال کرے گا تو میسجز 7 روز بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔صارف کے متعین کردہ وقت میں ایپ سے پچھلے تمام میسجز خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*