Home اسپورٹس ویسٹ انڈیزاور انڈیا کے مابین دوسرا ونڈے آج،ٹیم انڈیا پر ہر حال میں جیت کا دباؤ

ویسٹ انڈیزاور انڈیا کے مابین دوسرا ونڈے آج،ٹیم انڈیا پر ہر حال میں جیت کا دباؤ

by قندیل

وشاکھاپٹنم :
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ کی کراری شکست سے دلبرداشتہ ٹیم انڈیا بدھ کو ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں جیت کے ساتھ واپسی کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔چنئی میں ہوئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں ہندوستانی بولنگ امیدپر کھری نہیں اتر پائی تھی اور ٹیم کے اہم گیندباز دیپک چاہر، محمد سمیع، کلدیپ یادو اور رویندر جڈیجہ بولنگ میں جدوجہد کرتے نظر آئے تھے۔سیریز میں ہندوستان ٹیم 0-1 سے پچھڑ گئی ہے، ایسے میں سیریز میں بنے رہنے کے لئے وراٹ کوہلی کی ٹیم کو کل ہر حال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ٹیم انڈیا کو اس کے لئے اپنی بولنگ بہتر کرنی ہوگی۔میچ دوپہر 1.30 بجے سے شروع ہو گا۔کرین پولارڈ کی انڈیز ٹیم نے پہلا ون ڈے جیت کر ٹیم انڈیا پر دباؤ بنا دیا ہے لیکن بلے بازی کے لئے مثالی مانی جانی والی وشاکھاپٹنم کی پچ پر وراٹ کوہلی یا روہت شرما کو روکنا اس کے لئے آسان نہیں رہے گا۔چنئی کی سست پچ پر 287 رن بنانے کے باوجود جیت نہیں حاصل کرنے سے ٹیم انتظامیہ کے سامنے کچھ سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔اس اسٹیڈیم پر 320 رن کا اسکور اچھا مانا جا رہا ہے لہٰذا پانچ گیندبازوں کو اتارا جا سکتا ہے۔گزشتہ میچ میں شمرون ہیٹمایر اور شائی ہوپ کی سنچریوں کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے ہدف آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔اسپنر رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو اس میچ میں ناکام رہے جنہوں نے دس دس اووروںمیں بغیر کوئی وکٹ لیے 58 اور 45 رنز دیے ۔

You may also like

1 comment

Nurul Hoda Qasmi 17 دسمبر, 2019 - 20:38

خداوند قدوس آپ کو اور آپ کے اس قلمی جہاد کو استحکام، تقویت اور استقلال بخشے

Leave a Comment