ویسٹ بنگال بورڈ:12 ویں کے امتحانات کے شیڈول میں ترمیم، اب 2 جولائی سے شروع ہونگے امتحانات

نئی دہلی:مغربی بنگال کونسل ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن (ڈبلیو بی سی ایچ ایس ای) کے 12 ویں کے امتحانات کے شیڈول کو ایک بار پھر ترمیم کردیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی نے اعلان کیا کہ 12 ویں کلاس کے زیر التواء بورڈ کے امتحانات 2 جولائی، 6 جولائی اور 8 جولائی کو ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ 6 جولائی کے بجائے ہائر سیکنڈری امتحانات کی آخری تاریخ 8 جولائی ہوگی۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے تمام اسکول 30 جون تک بند رہیں گے، جس کی وجہ سے بارہویں کلاس بورڈ کے امتحانات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔ بارہویں کلاس امتحانات پہلے 29 جون سے 6 جولائی تک ہونے تھے۔ لیکن اب یہ امتحانات 2 جولائی سے شروع ہوں گے اور 8 جولائی تک چلیں گے۔ وہیںمغربی بنگال لاک ڈاؤن سے پہلے ہی دسویں بورڈ کے امتحانات پورا کر چکا ہے۔ مغربی بنگال 10 ویں بورڈ کا نتیجہ جولائی میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ڈبلیو بی سی ایچ ایس ای کے صدر مہوا داس کی جاری کردہ گائڈ لائن میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے طلباء اور اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ 12 ویں امتحان کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کیا جائے۔اساتذہ سمیت تمام عملے کے ممبران کے لیے لازمی ہے کہ وہ ہال میں ماسک اور دستانے پہنیں اور اس کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء اور اسٹاف کے درمیان کم سے کم 3 فٹ کی دوری ہو۔