وزیراعظم گھبرائیں نہیں،چین کے قبضے کی بات سچ سچ بتائیں:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریسی لیڈرراہل گاندھی نے چین تنازعہ پرایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستانی فوج کے 20 جوان شہیدہوگئے ، تب سے صورتحال کشیدہ ہے۔ جمعہ کو راہل گاندھی نے ایک ویڈیوجاری کی ہے۔راہل گاندھی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو بغیر کسی خوف کے سچ بتانا چاہیے کہ چین نے زمین لے لی ہے اور ہم کارروائی کرنے جارہے ہیں۔ اس صورتحال میں پوراملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔کانگریسی لیڈرراہل گاندھی نے کہاہے کہ پوراملک فوج اور حکومت کے ساتھ متحدہے۔ لیکن ایک اہم سوال پیدا ہوا ہے ، کچھ دن پہلے ہمارے وزیر اعظم نے کہاتھاکہ کوئی ہندوستان نہیں آیا ، کسی نے بھی ہماری سرزمین نہیں لی۔راہل گاندھی نے کہاہے کہ سیٹلائٹ میںدیکھاگیا ہے ، سابق آرمی جنرل کہہ رہے ہیں اور لداخ کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ چین نے ہماری سرزمین ایک نہیں بلکہ تین جگہ چھین لی ہے۔کانگریس لیڈرنے کہاہے کہ وزیر اعظم کو آپ کو سچ بتانا پڑے گا، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کہتے ہیں کہ زمین نہیں چلی گئی ہے،لیکن چین نے زمین لے لی ہے تو چین کو فائدہ ہوگا۔ ہمیں مل کرلڑنا ہے اور انہیں پھینک دینا ہے۔ اس ویڈیومیں راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے شہید فوجیوں کو کس نے بغیر اسلحے کے سرحد پر بھجوایا اور کیوں؟

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*