Home بین الاقوامی خبریں وزیر خارجہ ایس جے شنکر 70 ویں برلن میں بھارتی پویلین کا افتتاح کریں گے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر 70 ویں برلن میں بھارتی پویلین کا افتتاح کریں گے

by قندیل

برلن :حکومت ہند کی اطلاع و نشریات کی وزارت ہندوستانی صنعت کی کانفیڈریشن سی آئی آئی کے اشتراک سے 70 ویں برلین بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت کررہی ہیں۔ یہ فیسٹول جرمنی شہر برلن میں 20 فروری سے منعقد ہوگا اور 23 مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔فلم فیسٹول میں ایک ہندوستانی پویلین بھی ہوگا جو بیرونی مارکیٹ میں ہندوستانی سینما کو مقبول عام بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریگا اور کاروبار کے نئے مواقع کی راہ ہموار کرے گا۔ برلن میں اس سال 3 ہندوستانی فیچر فلموں کے ساتھ ساتھ ایک مختصر دستاویزی فلم منتخب کی گئی ہے یہ فلم پشبیندر سنگھ کی لپ لا اور ست گیت، پراتیک واتس کی ایب ایلے اوو، اکشے اندیکر کی ا ستھلپورن اور ایکتا متل کی مختصر دستاویزی فلم گمنام دن، ہے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر برلن ایلے میں بھارتی پویلین کاافتتاح کریں گے۔ ہندوستان برلن ایلے 2020 میں اپنی شرکت کے ذریعہ لسانی ،ثقافتی اور علاقائی تنوع میں اپنی فلموں کو فروغ دیناچاہتا ہے اوراس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان میں فلموں کے ڈسٹریبوشن ،پروڈکشن اور فلم سازی کے علاوہ اسکریپٹ ڈیولپمنٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو بھی بڑھاناچاہتا ہے۔ مختلف مذاکرات اور تبادلہ خیال کے ذریعہ ہندوستانی وفد فلم فیسیلیٹیشن آفس ایف ایف او کے ذریعہ ہندوستان میں فلموں کی شوٹنگ کو آسان بنانے کے کام کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ایف ایف او فلم سازوں کے لئے سنگل ونڈو کلیئرینس کی سہولت دیتا ہے اور ہندوستان میں سینیمیٹک ٹورزم کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ہندوستانی وفد ہندوستان کو فلم پروڈکشن کے بعد کی سرگرمیوں کے مرکز کی شکل میں پیش کرنے اور بین الاقوامی پروڈکشن ہاؤسس کے ساتھ فلموں کے لئے اشتراک کو فروغ دینے کو بڑھاوا دے گا۔ آڈیووویوڑول سروسس سیکٹر کو ہند سرکار کے ذریعہ میڈیا اور تفریح کے لئے ایک اہم منزل وسیلے کے طور پر بڑھاوا دینے کے مقصد سے چیمپئن سروسز سیکٹر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔برلن ایلے کے لئے ہندوستانی وفد،گواکے 51 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف ا?ئی) 2020 کے لئے بین الاقومی شرکت کی راہ ہموار کرے گا۔ (آئی ایف ایف آئی) کا مقصد دنیا بھر میں سینما کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ فلم سازی کی فن کی مہارت کو نمایاں کیا جاسکے۔ہندوستانی وفد کااسرائیل، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، اسپین، پرتگال، فرانس، اٹلی، سوئزرلینڈ، جرمنی، کناڈا، امریکہ اور راونڈا سمیت بہت سے ملکوں کے حکام کے ساتھ میٹنگیں کرنے کا پروگرام ہے۔ہندوستانی وفد لوکارنو فلم فیسٹول، سوڈانی فلم فیسٹول،وینس انٹر نیشنل فلم فیسٹول، کان فلم فیسٹول، رینڈانس فلم فیسٹول، ایڈن برگ انٹر نیشنل فلم فیسٹول، این ایکسی انٹر نیشنل اینی مشن فیسٹول کے افسروں کے ساتھ بھی میٹنگیں کریں گے۔ ہندوستان کو فلم سازی کے عمل کے بہت سے پہلوؤوں میں مقابلتاً برتری حاصل ہیں۔ اس کی ملک بھر میں مضبوط گھریلو فلم صنعت ہے اور اس کے پاس ملک میں عالمی درجے کے تکنیشین آلات ہیں اور کسی بھی طرز کی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لئے گونا گوں مقامات حاصل ہیں۔ ملک میں تیار کی گئی1800 سے زیادہ فیچر فلم کو ساتھ 900 سے زیادہ ٹیلی ویڑن چینل، 500 ملین انٹر نیٹ استعمال کرنے والے اور 500 ملین اسمارٹ استعمال کرنے والے ہندوستان کا درخشاں میڈیا اور تفریح صنعت عالمی کارپوریشن (ساجھے داری)کے لئے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے

You may also like

Leave a Comment