وزیر اعظم مودی نے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 4 دسمبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے ملک میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے 4 دسمبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع نے پیر کو اس کے بارے میں معلومات دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 4 دسمبر کو کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ایوان میں فریقین کے رہنماؤں کے ساتھ آن لائن ملاقات کی صدارت کریں گے۔واضح رہے کہ پیر کو پی ایم مودی نے کورونا ویکسین تیار کرنے والی تین ٹیموں کے ساتھ آن لائن میٹنگ بھی کی ہے۔