Home اسپورٹس وزیر اعظم کا دھونی کوتحسین آمیز مکتوب،دھونی نے مودی کاشکریہ اداکیا

وزیر اعظم کا دھونی کوتحسین آمیز مکتوب،دھونی نے مودی کاشکریہ اداکیا

by قندیل

نئی دہلی:سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جنہوں نے بھارت کو دو ورلڈ کپ جتایاتھا،نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کوالوداع کہاہے جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خط لکھا ہے جس میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی تھی۔ اب مہندر سنگھ دھونی نے ٹویٹر پر اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اداکیاہے۔ دھونی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک فنکار،سپاہی اوراسپورٹس مین کی تعریف کی جائے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہر ایک اپنی محنت اور قربانی کو پہچانے۔ آپ کی نیک خواہشات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کاشکریہ۔مودی نے پہلے لکھاتھاکہ نئے ہندوستان کی روح آپ میں جھلکتی ہے جہاں نوجوانوں کی تقدیر اپنے خاندانی نام کا فیصلہ نہیں کرتی ، بلکہ ان کی اپنی جگہ اور نام ہے۔دھونی کوبی جے پی میں شامل ہونے کاآفرمل چکاہے۔

You may also like

Leave a Comment