وزیراعظم چین کے بیان پرکچھ کہیں گے یامورسے کھیلتے رہیں گے:اویسی

نئی دہلی:سرحدی تنازعہ پر روس میں ہندوستان اور چین کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرطنزکیاہے۔ اویسی نے یہ سوال پوچھاہے کہ کیا ہمارے وزیر اعظم اپنی رہائش گاہ (وزیر اعظم ہاؤس) کے باغ میں مور کے ساتھ کھیلنے میں اتنے مصروف ہیں کہ لداخ میں چین کے زیر قبضہ 1000 مربع کلومیٹر پربات کرنے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے؟ اویسی نے ہفتے کے روزوزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ماسکو میں دوطرفہ بات چیت کے بعد چین کے وزیر دفاع کے بیان کے بعدبھی ہماری حکومت کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے۔ کیاہمارے وزیراعظم اپنے محل کے باغ میں مورکے ساتھ کھیلنے میں اتنا مصروف ہیں کہ ان کے پاس لداخ میں چین کے زیر قبضہ 1000 مربع کلومیٹرپربات کرنے کا وقت نہیں ہے؟