Home قومی خبریں چھتیس گڑھ:وزیراعلیٰ کنیا وواہ منصوبہ کے تحت 3229 شادیاں،بناعالمی ریکارڈ

چھتیس گڑھ:وزیراعلیٰ کنیا وواہ منصوبہ کے تحت 3229 شادیاں،بناعالمی ریکارڈ

by قندیل

رائے پور:رائے پور کے انڈور اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز وزیر اعلی کنیا وواہ منصوبہ کے تحت اجتماعی شادی کے پروگرام میں3229 جوڑوں نے شادی کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ وزیر اعلی بھوپش بگھیل اس تقریب میں پہنچے اور شادی شدہ جوڑوں سے سات وعدوں کے ساتھ آٹھواں وعدہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے دولہا کو خصوصی طور پر کہا کہ میں آپ سے اچھی غذائیت کا وعدہ لے رہا ہوں ، کہ آپ اپنی اہلیہ اور پورے کنبہ کے تغذیہ پر توجہ دیں گے۔ جب خواتین قلت ِ تغذیہ کا شکار ہوں گی، تو بچے بھی قلت تغذیہ کا شکار ہو ں گے ۔شادی کے اس بڑے پروگرام میں ، ہندو ، مسلم ، عیسائی اور بدھ مذہب کے جوڑوں نے شادی کی۔محکمہ بہبودخواتین و اطفال سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق رائے پور میں 3 مسیحی ، 1 مسلمان ، 236 ہندو جوڑوں کی شادی ہوئی۔ وزیر اعلی اور وزیر برائے خواتین و اطفال نے تمام جوڑے کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے سونل راجیش شرما نے بتایا کہ اس موقع پر 2195 جوڑے آن لائن اور کل 3229 جوڑے نے تمام اضلاع میں شادی کی، جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

You may also like

Leave a Comment